5 مارچ 2018 - 15:38
دمشق پر دھشتگردوں کا مارٹر گولوں سے حملہ

دہشت گردوں نے شام کے دارالحکومت دمشق پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس میں دو عام شہری جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں نے پیر کو دمشق کے تشرین اسپتال پر مارٹر گولوں سے حملہ کیا۔ اس حملے میں دو افراد جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہو گئے-

روسی وزارت دفاع نے بھی اعلان کیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران مسلح گروہوں نے کم سے کم تیرہ بار فائربندی کی خلاف ورزی کی ہے-

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ فائربندی کی خلاف ورزیاں لاذقیہ، حلب اور دمشق کے مضافاتی علاقوں میں کی گئیں-

سلامتی کونسل سے جب سے تیس روزہ فائربندی سے متعلق قرارداد منظور کی ہے اس وقت سے اب تک دہشت گرد گروہ دمشق کے رہائشی علاقوں پر دو سو پچاس مارٹر گولے فائر کر چکے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲